ایف جی سرسیدکالج راولپنڈی کی ایک دیرینہ ضرورت ایک باقاعدہ مسجد کا قیام تھی۔ اس عظیم ادارے نے ہزاروں سول اور فوجی افسران پیدا کئے۔ ہمارے موجودہ سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر بھی اسی عظیم ادارے کے طالب علم رہے ہیں۔ ان کے علاؤہ سینیٹر وسیم سجاد،، جسٹس اطہر من اللہ، پروفیسر عرفان صدیقی اور ڈاکٹر ناصر جمال جیسے ہزاروں اعلیٰ مناصب پر فائز ممتاز سول اور فوجی افسران سر سید سے تعلیم یافتہ ہیں۔
کالج میں شام کی کوچنگ کلاسز اور بی ایس کی کلاسز بھی ہوتی ہیں۔ کم قسمتی اس معروف ادارے میں فریضہ نماز ادا کرنے کوئی باقاعدہ انتظام نہیں ہے۔ طلبا اور اساتذہ کرام کھلے آسمان تلے بڑی دقت سے نماز پڑھنے پر مجبور ہیں۔
ان حالات کے پیش نظر کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر محمد نعیم نے کالج کے اندر مسجد “اپنی مدد آپ” کے تحت تعمیر کرنے کی اجازت ڈائریکٹوریٹ سے حاصل۔ لیکن تعمیری کام شروع نہ ہوسکا۔ 27 اکتوبر 2023 بروز جمعہ،الحمدللہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ایف جی ای آئیز کے ریجنل ڈائیریکٹر بریگیڈئیر سجاد خان جیسے درویش صفت افسر اپنے دست راست لیفٹننٹ کرنل آفتاب احمد کے ہمراہ کالج تشریف لائے اور اللہ رب العزت کے گھر کی بنیاد رکھی۔ اس مبارک موقع پر کالج کے موجودہ پرنسپل پروفیسر احمد رضا، وائس پرنسپل پروفیسر شاھد جاوید، وائس پرنسپل ایڈمن اور فنانس سیکرٹری پروفیسر طارق ندیم، سابق وائس پرنسپل اور صدر مسجد کمیٹی پروفیسر محمد احسن پاشا، موجودہ صدر پروفیسر محمد اقبال رانا ، بلڈنگ انچارچ ڈاکٹر اعجاز، صدر شعبہ اردو پروفیسر زبیر ارشد ملک اور کنٹریکٹر محمد توقیر شریک دعا تھے۔ چونکہ تعمیر مسجد اپنی مدد آپ کے تحت ہورہی ہے، اس لئے مٹیرئیل یا نقدی کی شکل میں تعاون کی بھرپور اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل موبائیل نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
03335175433
پروفیسر محمد اقبال رانا
03335278520
پروفیسر طارق ندیم
03335224613
ڈاکٹر اعجاز صابر
جامعہ مسجد اصحاب صفہ زیر تعمیر ہے
Posted on by fgssc
0